پنجاب: گندم سمگلنگ روکنے کے لیئے اساتذہ تعینات

ملک بھر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سب سے پہلے سکولوں کو ہی بند کیا گیا تھا جس کے بعد اساتذہ کی ڈیوٹیاں پہلے صوبے میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں لگائی گئیں، اور پھر مستحقین میں حکومتی امداد کی تقسیم کے لیے قائم کردہ احساس کفالت پروگرام میں بھی ان کی خدمات لی گئیں۔

اب حکومت نے صوبے سے گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے بھی اساتذہ کو ڈیوٹی دینے پر مامور کیا ہے جبکہ دوسری جانب ہفتے میں دو دن سکول میں ڈیوٹی کا بھی حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایسی صورتحال میں بیشتر اساتذہ پریشان ہیں اور نوکری بچانے کے لیے مجبوری میں ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایسے غیر معمولی حالات میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کو کسی بھی انتظامی امور میں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ ٹیچر یونین پنجاب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اساتذہ کے روکے گئے کنوینس الاؤنس بحالی کا مطالبہ مان کر انہیں گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں