فری ویب سرفنگ کی سہولت فراہم کرنے والی ایپلیکیشن

فیس بک نے فری بیسک کا پروگرام پیش کیا تھا جس سے لوگوں کو مفت انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت دینا تھا۔

حالیہ ایام میں فیس بک نے ایک ایپلیکیشن “ڈسکور” متعارف کروائی ہے جس سے کسی بھی ویب سائٹ کو فری وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک اس ایپلیکیشن کو لاطینی ملک پیرو میں آزما رہا ہے جو ان 55 ممالک کی فہرست میں سے ایک ہے جہاں فری بیسک پروگرام متعارف کروایا جارہا ہے۔

فیس بک اسے مقامی ٹیلی کام کمپنیوں کے تعاون سے چلا رہا ہے اور کسی بھی موبائل ویب سائٹ پر مخصوص ٹائم تک سرفنگ فری ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک انٹرنیٹ استعمال کر سکیں۔

یہ کمپنیاں ڈسکور ایپلیکیشن استعمال کرنے والے لوگوں کو روزانہ ایک مخصوص انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کریں گی جس سے وہ کسی بھی ویب سائٹ پر سرفنگ کرسکیں گے۔

یہ ڈیٹا ویڈیو، آڈیو اور دیگر زیادہ ڈیٹا خرچ کرنے والی ایپلیکیشن کیلیے کارآمد نہیں ہوگا۔

ایپلیکیشن کے پراڈکٹ منیجر یوآو زیوی نے کہا کہ اس پروگرام سے عوام کو انٹرنیٹ سے جڑنے میں مدد ملے گی وہ بھی اس وقت جب ان کا ڈیٹا بیلنس ختم ہوچکا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں