اسکول کھولے جارہے ہیں

نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے 15 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کے چیئرمین شرف الزماں نے 15جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسکولز کھولنے کا فیصلہ حتمی ہے جبکہ اساتذہ کو احتیاطی تدابیر کے تحت گذارشات کی گئی ہے۔

شرف الزماں نے مزید بتایا کہ ہم دو سے تین شفٹ میں اسکولز کھولنے کو ریڈی ہیں۔

اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا
یاد رہے کہ اس سے پہلے آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز کے پریزیڈنٹ کاشف مرزا نے بھی کچھ روز قبل حکومت سے فریاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکولز مقررہ پروٹوکولز کے تحت یکم جون سے کھولے جانے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں