پاکستان: پٹرول سستا، ڈیزل نرخ میں اضافہ

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 7 روپے 6 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے سے کم ہو کر 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی سمری کے مطابق کیروسین آئل میں 11 روپے 88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 10 پیسے کے اضافے سے 80 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں