ایمریٹس کو 2024 تک مشکلات کا سامنا رہے گا-

ریاست دبئی کی پرچم بردار فضائی کمپنی امارات ائیرلائنز کے مستعفی ہونے والے پریذیڈنٹ ٹِم کلارک نے اپنے ہے کہ کووڈ 19 سے متاثرہ اامارات ائیرلائنز کو اپنی تمام منازل پر فلائٹوں کی بحالی میں کم و بیش چار سال لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹِم کلارک نے ایک بیان میں بتایا کہ میرے اندارے سے چارسال تک ہم معاملات کو معمول پر لا سکتے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ اس وقت تک ائیر لائین اپنی معمول کی پروازیں چلا رہی ہوگی-
ٹم کلارک نے کہا کہ فضائی صنعت آنے والے مالی سال کے موسم گرما میں معمول پر آنا شروع ہوجائے گی لیکن یہ اس سے مشروط ہے کہ کورونا کی روک تھام کیلیے ویکسین سال 2021ء کی شروعات تک آسانی سے دستیاب ہو۔ ٹِم کلارک اسی مہینے ادارے کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہورہے ہیں اور اس کے بعد وہ کمپنی کے ایڈرائزر بن جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں