امریکا: چرائے گئے فونز ایپل نے بلاک کردیئے

امریکہ میں ‏غیر مسلح شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پھوٹنے والوں م‍ظاہروں میں شدت آئی ہے- اسی طرح بعض مقامات پر لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے ہیں-

حالیہ واقعات میں کئی ایپل سٹورز کو بھی لوٹا گیا ہے اور کئی بیش قیمت فونز چرائے گئے ہیں جبکہ ایپل نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے فونز کو بلاک کردیا ہے- ایپل کی دکانوں سے فونز چرانے والوں کو

بہ بھی پڑھیں: امریکہ بےروزگاری بلند ترین سطح پر

پتہ چلا ہے کہ ان کے پاس موجود فونز سٹورز کی حدود کے باہر کارآمد نہیں ہیں۔

عوام نے سماجی رابطوں کی سائٹس پر دکانوں سے لوٹے گئے فونز سکرین شاٹ شیئر کی ہیں، جس پر ایک پیغام پڑھا جا سکتا ہے کہ ‘یہ آلہ بلاک کر دیا گیا ہے اور اسے ٹریک کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔’
ایک تصویر میں موبائل پر پیغام ہے کہ ‘برائے مہربانی اسے ایپل سٹور پر واپس کردیں۔’ گوگل میپس پر لسٹنگ کے مطابق یہ سٹور ‘غیر معینہ’ مدت کے لیے بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں