رن ود دی ہینٹڈ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ مووی رن ود دی ہینٹڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے- ٹریلر کے مطابق کہانی ہے اتفاقیہ طور پر کرائم کی دنیا میں قدم رکھنے والا بچہ بڑا ہوکر کیسے خوف اور دہشت کی علامت بن جاتا ہے۔ جرائم کی دنیا کے نشیب و فراز کیسے بچے کی زندگی پر اثر انداز ہیو تے ہیں۔

بچے کے ہاتھوں بچپن میں ہونے والا جرم کیا مشکلات کھڑی کرتا ہے۔ انڈر ورلڈ کے لوگوں سے فلم کردار کا کیسے پالا پڑتا ہے۔ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بدنام زمانہ گینگسٹر بنا دیا جاتا ہے لیکن کیا کوئی اسے روک پائے گا جرم کی راہ پر چلنے سے؟ ان سب باتوں کا انتظار ختم ہوگا چھبیس جون کو جب فلم رن ود دی ہینٹڈ ریلیز کی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں