روس میں منظور شدہ ویکسین کا استعمال شروع

روس میں کورونا کے متاثرین کیلیے منظور شدہ میڈیسن ‘ایویفاویر’ کا استعمال شروع کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 500,000 ہوگئی ہے۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی حکام کی جانب سے اپرول کے ساتھ اس خصوصی دوائی کا استعمال طبی تجربات کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔
حتمی طور پر کورونا کی کوئی با ضابطہ ویکسین دریافت نہیں ہوسکی لیکن بعض ویکسنز کے طبی ٹرائلز جاری ہیں، جبکہ ابھی تک کوئی بھی دوا کارگر ثابت نہیں ہو سکی۔
روسی حکام کے مطابق اس اقدام سے ایک ماہ میں اس ویکسین کی اتنی ڈوز بنائی جاسکتی ہے جو 60,000 متاثرین کا علاج کر سکے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک دس سے زائد ملکوں نے اس دوا کی فراہمی کیلیے ہم سے رابطہ کیا ہے

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں