سعودی عرب میں 21 جون سے کھیلوں کی واپسی

عالمی کورونا کے باعث کھیلوں کے ایونٹس ملتوی کیے گئے تھے- حالیہ دنوں میں لاک ڈاؤن میں نرمیوں کے بعد مملکت سعودی عرب میں کھیلوں سے متعلق ایونٹس پر لگائی گئی پابندی میں جزوی طور پر ہٹائی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی سپورٹس منسٹری نے 21 جون سے کھیلوں کی سرگرمیوں اور مختلف سپورٹس کلبوں میں کھیل و تربیت دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے حکام نے کورونا کی صورتحال سے متعلق اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس سے مملکت میں کلبز اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا آغاز کر سکیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اسپورٹس فیڈریشنز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ 24 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹس سے متعلق انتظامات کریں لیکن وہ تماشائی اکھٹا نہ کریں اور کورونا سدباب کے لیے گئے اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں