طارق عزیز انتقال کرگئے

معروف ٹی وی کمپیئر اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے طارق عزیز انتقال کرگئے۔

کمپیئر و اداکار طارق عزیز پی ٹی وی کے مقبول شو نیلام گھر کے ہوسٹ تھے۔ طارق عزیز کی عمر 84 برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا-
طارق عزیز نے ساہیوال سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی اور ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی۔

طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر قرار پائے تھے لیکن انہیں اصل شہرت پی ٹی وی کے معروف گیم پروگرام نیلام گھر سے شہرت حاصل ہوئی- وہ اس شو کے 40 سال تک میزبان رہے۔

گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں سن 1992ء میں صدارتی تمغۃ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں