یو ایس اوپن کی تاریخ کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور کئی ٹورنامنٹس ملتوی کیے گئے ہیں- وہیں ٹینس 2020ءکا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس 31 اگست کو سخت ایس او پیز کے ساتھ شروع ہوگا

ٹینس سٹار سربیا کے عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ہسپانوی پلیئر رافیل نڈال، آسڑیلیا کے نک کیرگیوس اور رومانین سیمونا ہالیپ سمیت بیشتر کھلاڑیوں نے اس سال کے پروگرام کو فلشنگ میڈو میں منعقد کرنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے-
سربیا کے نوویک جوکووچ نے مقرر کردہ ضوابط کو ”انتہائی” قرار دیا اسی طرح رافیل نڈال نے کہا کہ انہیں امریکہ جانے کی چھوٹی سی خواہش ہے۔ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایونٹ میں اپنے ساتھ صرف ایک ہی ساتھی کو لے جانے کی اجازت دی جائیگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں