طارق عزیز کا سب کچھ پاکستان کے نام

پاکستان ٹیلی وژن کی پہچان اور مشہور زمانہ شو نیلام گھر کے کمپئر طارق عزیز میں تمام اثاثے ملک پاکستان کے نام کر گئے-  طارق عزیز کا انتقال 84 برس کی عمر میں بروز بدھ 17 جون کو ہوا تھا-

 تفصیلات کے مطابق  دو سال پہلے انہوں نے اپنی وصیت میں یہ کہا تھا کہ وہ اپنے تمام اثاثے پاکستان کے نام کرتے ہیں- چونکہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اور وہ اپنا سب کچھ پاکستان کو ہی سمجھتے ہیں-  یہ خدا کی مرضی ہے  وہ جسے چاہے اور جیسے چاہے نوازے-

 طارق عزیز اپنے حلقہ احباب میں ایک محب وطن شہری اور قوم کا دکھ درد سمجھنے والے دانشور کے طور پر جانے جاتے تھے-

 اس سے پہلے ان کے انتقال پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا تھا- 

اپنا تبصرہ بھیجیں