گوگل ڈو نے کانفرنس کال کو مزید آسان کردیا

کرونا وائرس کے باعث گھروں میں قید لوگ ویڈیو کالنگ کے ذریعے ہی ایک دوسرے سے رابطہ کیے ہوئے ہیں- ویڈیو کالنگ سے جڑی ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

 مشہور ویڈیو کال اپلی کیشنز اور کانفرنس رابطہ کال کرانے والے سافٹ ویئرز کے درمیان سخت مقابلہ بھی جاری ہے اور ہر کمپنی بہتر سے بہتر خدمات صارفین تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں-

 اسی سلسلے میں ہے ہے گوگل ڈو نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اب گوگل ڈو سے بیک وقت 32 افراد ویڈیو کال کر سکتے ہیں- یہ کال کانفرنس ویڈیو کالنگ میں شمار ہوگی-

 جبکہ اس سے پہلے بارہ افراد ہی گوگل ڈو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنس کال کر سکتے تھے- واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی صرف ویب سائٹ کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے لیے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا- 

اپنا تبصرہ بھیجیں