ضلع سیالکوٹ کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے مزید 9 علاقے سیل کیے گئے ہیں- تازہ پیش رفت کے بعد اس وقت سیالکوٹ بھر میں 22 علاقے میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور رکاوٹیں لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔

ضلع سیالکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی سفارشات کے مطابق ڈسکہ سٹی کے مزید 9 علاقوں کو بند کیا گیا ہے- سمارٹ لاک ڈاؤن کیے آئے علاقوں میں شہر کے مین بازار، سمبڑیال ڈسکہ روڈ، معراج چوک، کچہری روڈ، صرافہ بازار، موبائل مارکیٹ، مچھلی بازار، ٹھٹھیاراں بازار، صوبیدار چوک اور میلاد چوک شامل ہیں۔ حالیہ قدم کرونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا تھا-

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں بھی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

گوجرانوالہ اور کے لاہور کے متعدد علاقے سیل

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کیے گئے علاقوں میں خاردار تاریں اور قناتیں لگا کر آنے جانے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں- اور پولیس کی مزید نفری تعنیات کر دی گئی ہے- جبکہ محکمہ صحت کے حکام کو بھی الرٹ کیا گیا ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں