عالمی ادارے کی طرف سے امارات کی ستائش

عالمی ادارہ صحت کے مطابق امارات نے کرونا پر قابو پالیا ہے- ڈبلیو ایچ او نے تفصیل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کے حفاظتی اقدامات کے باعث متاثرین میں واضح کمی دیکھی گئی ہے- اور مریضوں کا گراف مسلسل 

نیچے جا رہا ہے-

 ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کہ امارات میں شفایاب ہونے والے مریضوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے- اور کرونا سے ہلاکتیں بھی سب سے کم امارات میں ہی ہوئی ہیں-

یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگادیا گیا

 ادارے نے مزید سفارشات مرتب کرتے ہوئے کہا کہ باقی ممالک کو بھی ایسے ہی اقدامات کرتے ہوئے کرو نا سے نمٹنا چاہیے اور اسی طرح سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے-

ڈبلیو ایچ او میں خدمات سرانجام دینے والے کنسلٹنٹ ڈاکٹر امجد الخولی نے کہا کہ کہ حکومت امارات کے اقدامات قابل ستائش ہیں- 

اپنا تبصرہ بھیجیں