مکۃ المکرمۃ میں مساجد کھولنے کا اعلان

مملکت سعودی عرب میں مقدس ترین شہر مکۃ المکرمۃ میں سخت حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے بروز اتوار سے 15 سو سے زائد مساجد کو دوبارہ نمازیوں کیلیے کھولا جا رہا ہے۔
عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے وحہ سے یہ مساجد گذشتہ 3 ماہ سے بند تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز 19 جون

حج کے انعقاد کے سلسلے میں غور و فکر جاری ہے-


تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے آج جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ مساجد کو دوبارہ کھولنے کے لیے احتیاطی اقدامات اختیار کرتے ہوئے کھولی جارہی ہیں- مساجد میں صفائی، سینیٹائزنگ کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔ نمازیوں کے درمیان مقررہ فاصلے کے لیے علامتیں لگائی جائیں گی۔ دو صفوں کے درمیان ایک صف چھوڑنے کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔ مساجد کے روائتی بڑے قالین اٹھا دیے گئے ہیں اورنماز پڑھنے کیلیے اپنے ہمراہ جائے جاء نماز لانے کے لیے کہا گیا ہے-

وزارت نے کہا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے مساجد میں نشانات لگا دیے گئے ہیں۔
مساجد میں رضاکار نمازیوں کے مساجد میں داخل ہونے پر حتیاطی تدابیر کے بارے سے آگاہ کریں گے۔
مملکت میں جمعے تک کرونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ آج آنے والے نئے کیسز کی تعداد 4301 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں