گھوٹکی میں دھماکہ 2 رینجرز اہلکار شہید

صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار شہید ہو گئے ہیں-  دھماکہ گوشت کی دکان میں ہوا جہاں اہلکار اکثر گوشت خریدنے آتے تھے- دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری بھی شہید ہوا ہے-

 تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے ایس ایس پی فرخ لونجر نے بتایا کہ  دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے- پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب کیا گیا تھا اس سلسلے میں میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں-

پولیس کے مطابق شہید رینجرز اہلکاروں کی شناخت ظہور احمد اور فیاض احمد کی نام سے ہوئی جبکہ راہ گیر غلام مصطفی 

بھیو بھی جاں کی بازی ہارگیا ہے۔ جبکہ زخمی افراد کو سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا ہے-

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے- رینجرز سندھ میں امن کی علامت ہیں واقعہ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا رینجرز اہلکار ہمارے ہیروز ہیں- 

اپنا تبصرہ بھیجیں