کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں، مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن کی سفارش

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 6604 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اب تک مریضوں کی سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والی تعداد ہے۔ گذشتہ چند روز سے مریضوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 153 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں- واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے اموات کی تعداد ایک دن میں مسلسل 100 سے اوپر رہی ہے-

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 ہزار چھ سو چھیاسی تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے6624 متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں اس طرح پاکستان میں مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 684 ہو چکی ہے-

احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کئی بڑے شہروں کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے- اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسی طرح پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے کراچی میں بھی بڑی مارکیٹوں کو سیل کر دیا گیا ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں