ایمی ایوارڈز منسوخ نہیں کیے جائیں گے

کورونا وائرس کے باعث جہاں فلمی دنیا کے متعبر ترین “آسکر”ایوارڈز سمیت “کانز” فلم فیسٹیول اور دیگر بڑی فلمی تقریبات کو منسوخ یا ملتوی کردیا گیا ہے۔ وہیں امریکا کی ٹیلی وژن اکیڈمی اور ٹی وی چینل اے بی سی نے اعلان کیا ہے کہ معروف ٹی وی ایوارڈز “ایمی” کی تقریب معمول کے مطابق ستمبر میں ہی منعقد کرے گی۔

ایمی ایوارڈز” کو امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے- اور اس کا آغاز 1949 میں کیا گیا تھا جبکہ رواں برس اس کی 72 ویں سالانہ تقریب منعقد کی جائے گی- جس کی میزبانی جمی کمیل کریں گے۔ ایوارڈز انتظامیہ کے مطابق “ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان آئندہ ماہ 14 جولائی کو کردیا جائے گا- جبکہ ایوارڈ تقریب 20 ستمبر کو منعقد کی جائے گی- تاہم توقع ہے کہ کورونا کے باعث رواں سال ریڈ کارپٹ منعقد نہیں کیا جائے گا- اور اور محدود لوگوں کو ایوارڈز تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا ۔
فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز کو 2 ماہ کے لیے مؤخر کیا گیا ہے اور اب آسکر کی تقریب فروری 2021 کے بجائے اپریل 2021 میں ہوگی جبکہ رواں برس مارچ سے دنیا بھر سینما ہالز بھی بند ہیں اور فلموں کی نمائش بھی نہیں کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں