برطانیہ دورے کیلیے کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ پاکستان میں

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں اور دیگر 14 عہدیداروں سمیت 43 اراکین کے کورونا ٹیسٹ ان کے متعلقہ شہروں میں کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ہوگا۔

کرکٹ ٹیم کی روانگی انگلینڈ کی جانب سے چارٹر کیے گئے طیارے میں 28 جون کو متوقع ہے۔ انگلینڈ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم برمنگھم میں 14 روز کیلیے قرنطینہ میں رہے گی- جس کے بعد تربیتی کیمپ شروع ہوگا۔ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی- اور دورے کا آغاز 5 اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے متوقع ہے۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی- اور تینوں میچز اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بالترتیب 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں