دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک کیپٹن اور 2 اہلکار شہید

پاکستان کے سرحدی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع غوریم کے علاقے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کیپٹن اور 2 فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ  دو اہلکاروں کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں-

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے- انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کے بارے میں علم ہوا ہے جبکہ مزید سرچ آپریشن جاری ہے-

 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے والے کیپٹن کا نام صبیح ہے اور انکے ساتھ شہید ہونے والے سپاہی کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے-

 وزیرستان میں پاکستانی فوج کے آپریشنز کی وجہ سے دہشتگردانہ کاروائیوں میں واضح کمی آئی ہے لیکن کبھی کبھار ایسے حملے دیکھنے میں آ تے رہے ہیں- 

اپنا تبصرہ بھیجیں