پاکستان میں مزید 119 ہلاکتیں، مجوعی اموات 3501

پاکستان میں گذشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 119 ہلاکتیں ہوئی ہیں- جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3501 تک جا پہنچی ہے۔ اس وقت ملک میں وائرس کے متاثرہ افراد کے 176,617 کیس ہیں جن میں سے 105,224 فعال ہیں۔ 67,892 مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مہلک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد 67,353 سندھ میں ہے۔ صوبے میں 32,193 فعال کیس ہیں۔ 1,048 ہلاکتیں ہوچکی ہیں- جب کہ 34,112 متاثرین شفا یاب ہو گئے ہیں۔

مریضوں کی تعداد کےاعتبار سے صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں مجموعی طور پر 65,739 مریض ہیں جن میں سے 45,640 فعال کیس ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 1,407 ہے۔ 18,692 مریض وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

بلوچستان میں 9,328 کیس ہیں۔ فعال کیسوں کی تعداد 5,756 ہے۔ صوبے میں اب تک 100 اموات ہو چکی ہیں۔ 3,472 متاثرین صحت مند ہو گئے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں متاثرین کی مجموعی تعداد 21,444 ہے۔ 14,573 فعال کیس ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 808 ہے۔ 6,063 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10,662 ہے جن میں سے 6,184 فعال کیس ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 98 ہے۔ 4,380 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گلت و بلستان میں 1,278 متاثرین ہیں۔ 420 فعال کیس ہیں۔ 21 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ 837 افراد تندرست ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 813 افراد وائرس میں مبتلا ہیں- جن میں سے 458 فعال کیسز ہیں۔ اموات کی تعداد 19 رہی ہے۔ اب تک 336 مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں