دبئی سیاحوں کیلیے کھولنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے اپئے ہاں کرونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کی ہے-

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت دبئی نے اعلان کیا ہے کہ سیاح س 7 جولائی سے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں جبکہ رہائشی اسٹیٹس رکھنے والے افراد 23جون سے ملک میں آ سکتے ہیں-

تفصیلات کے مطابق آنے والے سیاحوں اور رہائشیوں کے ایئرپورٹ پر کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 14 دن کیلیے قرنطینہ کا بندوبست کیا جائے گا-

جبکہ اس سلسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عمل کرنا ضروری ہے اور اگر کسی مسافر میں کرونا کی علامات ہوں تو ائرلائن پر لازم ہے کہ وہ مسافر کو ائیر پورٹ پر نہ اترنے دے-

حفاظتی نقطہ نگاہ کو یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کی گئی ہیں جو کہ کہ مسافروں کو ماسک، سینیٹائزر اور گلوز مہیا کرتی ہیں-

واضح رہے کہ حکام نے اقامہ ہولڈرز کو 20 جون سے ملک میں داخلے کی اجازت دی تھی لیکن انہیں اس شرط پر داخلہ ملنا تھا کہ وہ ملک میں داخلے سے قبل اجازت نامہ حاصل کریں اور اس کے بعد ہی ریزرویشن کروائیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں