پاکستان میں نئے کرونا متاثرین میں واضح کمی

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار 471 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں- حالیہ اضافے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 163 ہوگئی ہے-

جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی 89 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد پاکستان بھر میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3591 ہو گئی ہے-

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 69,630 متاثرین موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر صوبہ پنجاب ہے جہاں 66,948 متاثرین ہیں جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 21,999 اور اسی طرح بلوچستان میں9,478 دارلحکومت اسلام آباد میں 10،913 اور گلگت بلتستان میں 1289  جب کہ آزاد کشمیر میں 845 کیس رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں-

ماہرین کے مطابق نئے آنے والے متاثرین میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں -گراوٹ دیکھی جائے گی جولائی کے وسط تک مزید واضح کمی آنے کی امید ہے

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ یہ بات اس سے مشروط ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر پر اچھے طریقے سے عمل کرے اور حکومتی گزارشات پر سو فیصد عمل کرنے کی کوشش کرے- 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بزرگ شہریوں کا خاص طور پر دھیان رکھیں اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کا انتظام کریں انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 72 فیصد مریض 50 برس سے زائد عمر کے تھے جو کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کے معمر شہریوں کو پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریزاور ماسک کا یقینی استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں