پاکستان میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ہوگا

حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو مزید آسان بناتے ہوئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اعلان کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا اس سلسلے میں شہری کو صرف شناختی کارڈ کی نقل اور بینک چالان پیش کرنا ہوگا اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوگی-

 اور نہ ہی شہریوں کو بار بار چکر لگانے اور دفتر آنے کی ضرورت ہوگی اس سہولت سے وہ افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہو چکے ہیں- 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈیجیٹل حکومت پر زور دیتے رہے ہیں اور اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں ای-گورنمنٹ میں نظام منتقل ہوتا جا رہا ہے یہی سسٹم پاکستان میں اپنایا جائے گا- 

اپنا تبصرہ بھیجیں