یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا خدشہ

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی یکم جولائی سے پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے-

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے ریٹ میں پھر اضافہ

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات جو کہ عالمی منڈی میں 20 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فروخت ہو رہی تھی اب اس کے نرخ 42 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچے ہیں جس کے تحت قیمتیں دوگنا ہو گئی ہیں

عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری طرف پہلے ہی  کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں- پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافہ اقتصادی صورتحال کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے- جیسا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں- 

اپنا تبصرہ بھیجیں