قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگینڈ، 3 کھلاڑیوں میں کرونا پازیٹو

دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ  لیے گئے تھے، ٹیسٹ رپورٹس کے موصول ہونے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ 3 پلیئرز میں کرونا پوزیٹیو ہے-

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں تھیں لیکن 22 جون کو کیے گئے ٹیسٹ میں تمام کھلاڑی اور آفیشیلز کورونا سے محفوظ پائے گئے سوائے تین کھلاڑیوں کے جن کے نام حیدرعلی، حارث رؤف اور شاداب خان  ظاہر کیے گئے ہیں-

واضح رہے کہ اس سے پہلے پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ تمام پلییرز اور فیشیلز کے کرونا ٹیسٹ پاکستان میں ہی کیے جائیں گے اور رپورٹ کی روشنی میں ہی کھلاڑیوں کی روانگی کو یقینی بنایا جائے گا-

کرونا وائرس کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ خاص احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے تحت انتظامات کیے گئے ہیں 

اپنا تبصرہ بھیجیں