پشاور میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاورمیں کاؤنٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب ایکشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا تھا-

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک کیپٹن اور 2 اہلکار شہید

ذرائع کے مطابق محکمہ کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصر پشاور سٹی کے علاقے غازی آباد کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے جہاں ان کے خلاف بروقت کاروائی کی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آمد پر ان دہشتگردوں نے پہلے فرار ہونے کی کوشش کی تھی-

عینی شاہدین کے مطابق اہلکاروں نے جب گھر پر چھاپہ مارا تو اس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی تھی جس کے بعد فورسز کی جوابی ایکشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں- جبکہ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے-

کاؤنٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس آپریشن میں ان دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف، 6 دستی بم اور سینکڑوں کارتوس بر آمد ہوئے ہیں- یہ درندہ صفت لوگ ملک میں دہشتگردی کی نیت سے اس گھر کو سلیپر سیل کے طور پر استعمال کررہے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں