امارات ائیر لائین نے پاکستان کیلیے فلائٹس معطل کردیں-

یو اے ای کی پرچم بردار امارات  ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے- تفصیلات کے مطابق ایمریٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا ہے-

 اس سے پہلے امارات کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ فلائٹ پر پاکستانی مسافرین میں کرونا کی علامات پائی گئی تھی-

امارات ائیر لائن کے اس اقدام کے باعث دبئی کے راستے یورپ اور امریکہ کا سفر کرنے والے پاکستانی مسافرین پھنس کر رہ گئے ہیں ائیر لائن نے اپنے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ کہ تین جولائی کو اس پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی اور آئندہ کی صورتحال کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا-

واضح رہے کہ اس سے پہلے ائیرلائین نے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں 15 جولائی تک امارات کے تمام طیاروں پر سو فیصد بکنگ ہوچکی ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں