پاکستان میں 3765 نئے کورونا متاثرین

پاکستان میں حکام کی جانب سے دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کو 60 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد اب بڑھ کر 3765 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئے کرونا متاثرین میں واضح کمی

تشخیصی ٹیسٹ کی صورتحال کے مطابق پاکستان بھر میں ٹیسٹ کی تعداد میں دوبارہ گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے اور 23 جون کو ملک بھر میں 23 ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کی رپورٹس کے مطابق 3892 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کل متاثرین 188,926 تک جا پہنچے ہیں اسی طرح شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 77,754 ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت کورونا وائرس متاثرین کے لیے 1539 وینٹی لیٹرز مخصوص کیے گئے ہیں ان میں سے 559 اس وقت مریضوں کے استعمال میں ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماہ جولائی کے آخر تک مزید 1895 وینٹی لیٹرز محکمہ صحت کو دیے جائیں گے۔ اس سے پہلے این ڈی ایم اے نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں