شیخ رشید کورونا وائرس سے صحتیاب

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں شیخ رشید میں اس سے پہلے آٹھ جون کو کرونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا –

جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا لیکن طبیعت بگڑنے پر انہیں ملٹری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا-

تازہ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آ گیا ہے اور انہیں جلد ہی گھر منتقل کر دیا جائے گا – شیخ رشید احمد نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے- اور خیر خواہوں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہا ر کیا ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں