عوام نے احتیاط نہ کی تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مقرر کردہ  پروٹوکولز پر من و عن عمل کیا جائے اور تجویز کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق روزمرہ سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے-

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات عوام کی صحت و سلامتی کے لیے بنائے گئے ہیں اگر ہم نے یہ احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو متاثرین میں خطرناک اضافہ ہو سکتا ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا اور شعبہ صحت پر دباؤ بڑھتا چلا جائے گا-

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹائیگر فورس بہت منظم انداز میں بنائی گئی ہے- عمران خان نے یہ بھی تلقین کی کہ آپ عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور حکومتی سفارشات کے مطابق عوام کو گائیڈلائنز دیں- 

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے اور ہمیں مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے یہ کسی بھی ایک شخص کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے اور ہمیں اسے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اس سے لڑنا ہے-

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران اس سے پہلے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے رہے ہیں

اور جن صوبوں نے بھی لاک ڈاؤن لگانے کا اہتمام کیا عمران خان نے اس کی مخالفت کی ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں