ٹک ٹاک کے مقابلے میں بھارتی ایپ تیار

شارٹ ویڈیوز پر مشتمل مشہور زمانہ ایپ ٹک ٹوک کے مقابلے میں بھارتی کمپنی نے چنگاری ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے جس کی لانچ کے دوران یہ دعویٰ کیا گیا  ہے کہ یہ ایپلیکیشن ٹک ٹاک سے بہت بہتر ہے اور اس میں زیادہ فیچرز دیئے گئے ہیں-

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی اور متعدد فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت بھر میں غصہ پایا جاتا ہے ہے اور مقامی سطح پر یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور بھارتی مصنوعات کو فروغ دیا جائے-

حال ہی میں مہاراشٹر گورنمنٹ کی جانب سے چینی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے کروڑں ڈالرز کے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا ہے اس کے پیچھے بھی عوامی غم و غصہ ہی دکھائی دیتا ہے-

چینی اپ ٹک ٹاک کی بات کی جائے تو بھارت میں اس ایپلی کیشن کے صارفین کروڑوں کی تعداد میں ہیں اور انتہا پسندوں کی جانب سے بھارتیوں کو یہ ترغیب دلائی جا رہی ہے کہ اس ایپلی کیشن کو فی الفور ڈیلیٹ کر دیا جائے  یہ دشمن کی اپلیکیشن ہے اور ہمیں کسی صورت اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں