پاکستان میں کورونا کے نئے متاثرین 3659

پاکستان میں گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 3659 متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 192088 تک جا پہنچی ہے- حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے-

ذرائع کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے مزید 3659 متاثرین میں کورونا کی پازیٹو رپورٹ آئی ہے جن میں صوبہ سندھ سے 1416، دارلحکومت اسلام آباد میں 265، صوبہ پنجاب میں 1229، صوبہ گلگت بلتستان میں 29 اسی طرح صوبہ خیبرپختونخواہ میں500، جبکہ صوبہ بلوچستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 38 کرونا کے متاثرین پائے گئے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں موذی مرض کرونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد کو دیکھا جائے تو صوبہ سندھ میں 74071 ، صوبہ بلوچستان میں 9818، صوبہ خیبرپختونخواہ میں 23888، دارلحکومت اسلام آباد میں 11484، صوبہ گلگت بلتستان میں 1366، صوبہ پنجاب میں 69537 اور آزاد کشمیر میں 931 متاثرین ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں