تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 2 جولائی کو ہوگا- شفقت محمود

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ ماہ جولائی میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے-

وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی سائٹس پر تعلیمی ادارے 15 جولائی کو کھولنے کے بارے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں- جبکہ 2 جولائی کو بین الصوبائی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا کہ تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں