پاکستان میں متاثرین اب کم ہونگے- اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ لگائے گئے اندازوں کے برعکس کم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں-

 انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سات دنوں سے مسلسل کرونا وائرس متاثرین میں کمی آتی جا رہی ہے- انہوں نے اس دعوی کو بھی غلط کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ تعداد گھٹائی جا رہی ہے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹنگ استعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے- 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرونا  پر کنٹرول حاصل کریں اب تک جس ملک میں بھی کرو نا کی صورتحال کنٹرول میں آئی ہے وہاں عوامی شعور اور آگاہی  ہی اس سلسلے میں کارگر ہتھیار ثابت ہوا ہے- 

واضح رہے کہ پاکستان میں کچھ دنوں سے کرونا وائرس متاثرین میں کمی دیکھی جا رہی ہے آج 26 جون تک کرونا وائرس کے متاثرین ملک بھر میں ایک لاکھ 95 ہزار 745  تک پہنچ چکے ہیں جبکہ کرو نا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 962 ہو چکی ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں