دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

دورہ انگلینڈ کیلیے برطانیہ جانے والی ٹیم کا اعلان آج 27 جون کو کیا جائے گا اسی طرح کرکٹرز اور انتظامیہ کے اراکان کے برطانیہ دورے سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہوگا۔ اس سلسلے میں پی سی بی کا اجلاس لاہور میں واقع ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا-

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آنے والے کھلاڑیوں اور انتظامی ارکان ہی انگلینڈ جاسکیں گے، جس کے بعد کووڈ 19 ٹیسٹ پاڑیٹو آنے والے 10 کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ایک رکن برطانیہ روانہ نہیں ہوسکیں گے۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت و سلامتی کو مقدم رکھا جائے گا-

واضح رہے کہ پہلا کرونا تشخیصی ٹیسٹ پازیٹو آنے والے پلیئرز کا دوسرا تشخیصی ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر بھی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے جب کہ مزید 18 کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے 11 ممبرز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آج موصول ہوجائیں گی۔

حالیہ تفصیلات کے مطابق اگر مزید کسی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نہ آیا تو ٹیم 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ کیونکہ پہلے ہی 10 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ پاڑیٹو آچکا ہے-

انگلینڈ سے کرکٹ سیریز کیلیے کل خصوصی طیارے سے قومی ٹیم برطانیہ روانہ ہوگی- جبکہ اس کے بعد انگلینڈ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشیلز کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں