پاکستان میں کورونا کے مزید 3090 مریض رپورٹ

پاکستان میں کووڈ -19 کے مزید 3090 اشخاص میں موذی وائرس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے اس حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 197764 تک جا پہنچی ہے۔

این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے آج 27 جون کو مزید 3090 افراد میں موذی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں صوبہ سندھ سے 1258، اسی طرح دارلحکومت اسلام آباد میں 273، صوبہ پنجاب میں 797، جبکہ صوبہ گلگت بلتستان میں 19 جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 641، صوبہ بلوچستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 42 کووڈ 19 کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں مہلک بیماری سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صوبہ سندھ میں 76319، صوبہ بلوچستان میں 10117، صوبہ خیبرپختونخوا میں 24958 ،اسلام آباد میں 11990 ، صوبہ گلگت بلتستان میں 1416 ، صوبہ پنجاب میں 71988 اور آزاد کشمیر میں 1004 متاثرہ افراد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں