50 سے زائد افراد شادی میں شریک، دولہا گرفتار

مملکت سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے محائل عسیر میں حد سے زیادہ افراد کو شادی کی تقریب میں اکٹھا کرنے پر دلہا اور شادی ہال مینیجر کو گرفتار کیا گیا ہے- عسیر پولیس کے مطابق خبر ملی تھی کہ شادی ہال کے باہر بہت زیادہ گاڑیاں دیکھی جا رہی ہیں اور پولیس کو ایک ویڈیو بھی موصول ہوئی تھی جس سے یہ پتا چلا کہ شادی ہال میں مقرر کردہ افراد سے زیادہ لوگ اکٹھے کیے گئے ہیں-

پولیس کی آمد پر اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ شادی کی تقریب میں پچاس سے زیادہ افراد شریک ہیں جو کہ انسداد کرونا کی سفارشات کے خلاف قدم ہے- تفتیشی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا اور شادی ہال کے مینیجر کو گرفتار کر لیا ہے- 

حراست میں لئے گئے افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے وزارت صحت کے مقرر کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور کرونا کے سدباب کے کیے اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف قدم اٹھایا ہے واضح رہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 50 ہزار ریال جرمانہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم ڈبل ہو سکتی ہے-

واضح رہے کہ اس سے پہلے مملکت سعودی عرب میں 50 سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے اس کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال اور مناسب سماجی فاصلہ یقینی بنانے  پر بھی زور دیا گیا ہے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں