دنیا بھر میں متاثرین 1 کروڑ سے زائد، عالمی ادارہ صحت

دنیا بھرمیں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5 لاکھ سے زیادہ متاثرین اس جان لیوا بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح یہ گراف مسلسل اوپر جاتا جا رہا ہے- جبکہ دوسری طرف شفایاب ہونے والے افراد ابھی تک 54 لاکھ ہوچکے ہیں-

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس سلسلے میں پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ لاک ڈاؤن یا کرفیو میں نرمیوں کی صورت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات ہیں۔

عالمی ادارے کے اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو کورونا وائرس کے اس وقت تمام ممالک میں 41 لاکھ 22 ہزار 59 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج یا سیلف آئسولیشن میں موجود ہیں- جبکہ 54 لاکھ 65 ہزار 248 مریض شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک کرونا سے اب تک 1 لاکھ 29 ہزار 153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 97 ہزار 539 ہو چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں