سعودی ماہر اطفال بھی کورونا سے جان کی بازی ہار گئے-

سعودی ماہر اطفال ڈاکٹر احمد بوالی کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں- متوفی ڈاکٹر کے بھائی عادل نے اخباریہ کو بتایا کہ میرے بھائی عیدالفطر پر معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے-

 عادل نے مزید بتایا کہ عید کے ہفتہ بعد ہی ان میں کورونا علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، جس کے بعد وہ آئسولیشن میں رہ رہے تھے کہ اچانک ان کی حالت بگڑ گئی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے-

ان کے بھائی کے مطابق ڈاکٹر احمد بوالی بہت ہنس مکھ  اور زندہ دل انسان تھے- اور وہ ڈاکٹری کے پیشے کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیتے تھے- اور اپنے ڈیپارٹمنٹ میں اسی باعث بہت مقبول تھے- اللہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین

واضح رہے کہ مملکت سعودی عرب میں کورونا متاثرین ایک لاکھ 78 ہزار کے قریب پہنچ چکے ہیں- اور اس موذی وائرس سے طبی عملہ بھی متاثر ہوا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں