سعودی ٹیلیکام کی طرف سے واجب الاداء بلوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ

سعودی ٹیلی کام کمپنی نے پرانے واجبات کی ادائیگی پر صارفین کو 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے- کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کے معیشیت پر اثرات اور صارفین کو سہولت دینے کیلیے کیا گیا ہے-

کمپنی نے مزید کہا ہے کہ صارفین کے بہترین مفاد اور خدمات کو بہتر طریقے سے گاہکوں تک پہنچانے کیلیے ایس ٹی سی اپنی پوری استعداد سے کام کرتا رہے گا- حالیہ اقدام بھی واجب الادا بلوں کو اچھے طریقے سے نپٹانے کیلیے اٹھایا گیا ہے-

ایس ٹی سی کے مطابق یہ سہولت 2017 کے بعد سے جاری بلوں پر دی جا‏ئیگی جنہیں صارفین ادا نہیں کرسکے تھے-

واضح رہے کہ ادارے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے انفرادی صارف اور کاروباری اداروں کے لیے بہت سے ڈسکاؤنٹ متعارف کروائے ہیں- لیکن حالیہ ڈسکاؤنٹ اب تک کی سب سے بڑی آفر قرار دی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں