سعودی وزات نقل کی جانب سے طبی عملے کیلیے ستائش

مملکت سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ نے دارالحکومت ریاض میں مغربی رنگ روڈ کو “ہمارے ہیروز کا شکریہ” کے فقرے سے سجایا گیا ہے تاکہ صحت اور سلامتی کیلیے فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی ہیروز کا شکریہ ادا کیا جاسکے اور ان کی عظیم خدمات کو سراہا جاسکے، جو سب کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے صف اول پر کھڑے ہیں۔ اور وزارت کے مطابق ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

سعودی وزارت نقل کے مطابق اس حالیہ مہم کا مقصد میڈیکل اسٹاف اور اس سے جڑے دوسرے شعبوں کے ایسے ہیروز کو شکریہ ادا کرنا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کے لیے کرونا کے سدباب کے لیے اپنی بہترین خدمات دے رہے ہیں- 

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منسٹری آف ٹرانسپورنٹ نے دارلحکومت ریاض میں مختلف مقامات پر ایسے خیرمقدمی بینرز ر اور ہولڈنگ نصب کی ہیں جن پر طبی عملے کے لیے ستائش کا اظہار کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر بھی شکریہ کے ہیش ٹیگ چل رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں