نو بڑے شہروں کے ليے ايمرٹس کی پروازيں بحال

متحدہ عرب امارات کی ايمرٹس ايئر لائن نے اکيس مئی سے نو شہروں کے ليے پروازيں بحال کرنے کا اعلان کر ديا ہے۔ اکيس مئی سے دبئی سے لندن، ہيتھرو، فرينکفرٹ، پيرس، ميلان، شکاگو، ميڈرڈ، ٹورونٹو، سڈنی اور ميلبورن کی پروازيں شيڈول کے مطابق اڑيں گی۔ برطانيہ سے آسٹريليا سفر کرنے والے مسافروں کے ليے دبئی ميں کنکشن بھی فراہم کيا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں