برطانیہ: کورونا اموات میں کمی آنا شروع

برطانیہ کے ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر کمی آرہی ہے۔

میٹ ہینکاک نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ لوگ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ویک اینڈ انجوائے کریں، رسک نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ علامات ہوں یا نہ ہوں، کیئرہومز اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کیا جائےگا۔

میٹ ہینکاک نے کہا کہ کیئرہومز میں انفیکشن کنٹرول کرنے کے لیے 600 ملین پاؤنڈ فراہم کریں گے۔

ہیلتھ سیکرٹری نے کہا کہ برطانیہ کے دوتہائی کئیرہومز میں کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا جبکہ 44 فیصد بالغ ورکرز گھر سے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وباء سے ہلاکتیں 3 لاکھ 4 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 26 ہزار 92 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 512 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 16 ہزار 115 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں