ایک اور وفاقی وزیر کے خلاف نیب تحقیقات

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے وزارت کی عمارت غیر قانونی طریقے سے اپنے دوست کو ہائرنگ پر دی ہے۔ 
ترجمان کے مطابق نیب نے اس شکایت کی تصدیق اور جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے دو روز قبل وزارت مذہبی امور کے افسران کے خلاف شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی۔

نیب آرڈیننس کے تحت کسی بھی فرد کے خلاف آنے والی شکایت کی پہلے تصدیق اور جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ شکایت درست ہونے کی صورت میں دوسرا مرحلہ انکوائری کا ہوتا ہے جس میں ریکارڈ وغیرہ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ تیسرے مرحلے پر تفتیش کی جاتی ہے جس کے لیے ملزم کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں