طیارہ حادثہ: افغان صدر، بھارتی اور کینیڈین وزرائے اعظم سمیت دیگر ممالک کا اظہار افسوس

اسلام آباد: کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کے بعد افغان صدر اشرف غنی، بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور کینڈین وزیر اعظم سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں، غم کے اس موقع پر افغان قوم پاکستان کے ساتھ ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح پاکستان سے ملنے والی خبر چونکا دینے والی ہے، پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے، اس خوفناک حادثے کے تمام متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں، کینیڈین عوام آج آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔  

علاوہ ازیں کینیڈا،سوئٹزرلینڈ،نیدرلینڈ،سری لنکا کے وزرائےخارجہ نے شاہ محمود قریشی سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور  طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزرائےخارجہ نےقیمتی جانوں کےضیاع  پر پاکستان کیساتھ اظہاریکجہتی کیا.  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار یکجہتی پر چاروں وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں