امریکی حجام نے 91 افراد کو کورونا لگا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی کاروباری سرگرمیاں بند تھیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے سے ملکی معیشت اور عام آدمی کا روزگا بری طرح متاثر ہوا جس کے بعد امریکی ریاست میسوری کے حکام نے گزشتہ ہفتے ہی کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم دکانیں کھلتے ہی کوویڈ کا شکار ایک حجام سے یہ وائرس 91 افراد میں منتقل ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجام میں 8 روز قبل وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم اس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور سیلف آئیسولیشن کے بجائے کام جاری رکھا جس کے باعث دکان میں آنے والے 84 گاہکوں اور سیلون کے سات ملازمین میں یہ وائرس منتقل ہوا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے متاثرہ حجام کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی اس کی حالت سے متعلق بتایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں