28مئی: پاکستان یوم تکبیر منا رہا ہے


پاکستان میں آج یوم تکبیر جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے آج کے دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کیے اور اسلامی دنیا میں پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ ہاں آج کے دن پاکستان ناقابل تخسیر قوم کے طور پر سامنے آیا ہم اپنے محسنوں کو سلام پیش کرتے ہیں- جبکہ دوسری طرف انہوں نے نے ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس قومی دن کو اپنے خاندان کی طرف مت موڑیں کیونکہ ایسے لوگ کبھی بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے جو قوم کا پیسہ اپنی اولادوں پر انویسٹ کریں
کریں
جبکہ دوسری طرف قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن ہمیں میاں نواز شریف کی یاد دلاتا ہے کہ جس دن میاں صاحب سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہمیں انہيں بھی نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اپنی کوششوں اور کاوشوں کا استعمال کیا
یاد رہے کہ آج کے دن پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں میں پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے اور دنیا میں پہلی ایٹمی طاقت بن کر سامنے آیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں