امریکہ بےروزگاری بلند ترین سطح پر

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کورونا کے پھیلاو اور اس سے ہونے والی معاشی دباؤ کے باعث 41 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران تقریبا 32 لاکھ افراد نے بے روزگاری الاونس لینے کے لئے متعلقہ حکومتی محکموں میں اندراج کروایا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاری اور کاروبار کے بند ہونے کے باعث ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے اور ملک میں بے روزگاری سطح میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کی گذشتہ شب کی رپورٹنگ کے تحت امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر18 لاکھ 42 ہزار531 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار330 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام پچاس ریاستوں ہنگامی حالت کے نافذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں